کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماء عصمت انور محسود نے کسی بھی جماعت میں نظریاتی سیاسی کارکنان اُس جماعت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مرکزی قیادت کارکنان کے اندر پائی جانے والی مایوسی اور بے چینی ختم کرنے کے لئے کردار ادا کرے
یہ بات انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر و نظریاتی کارکنان کے وفد سے اپنے دفتر میں خطاب کرتے ہوئے کہی وفد میں حاجی امین مانا ،سمیع نیازی ،رمضان گجر ،انور خان نیازی ،خلیل سنی ،مبشر تنولی ،آصف عباسی،یوسف امین ،شفیع الرحمن ،محبوب الہی چوہدری بشیر،ملک حنیف، غلام رسول ،محمد سلیمان ،احمد خان اور دیگر شامل تھے وفد نے پارٹی کارکنان میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطرابی کیفیت سے عصمت انور محسود کو آگاہ کیا کارکنان نے کہاکہ نظریاتی کارکنان کی قربانیوں کو نظر انداز کرکے من پسند اور جی حضوری کرنے والوں کو عہدے بانٹے جارہے ہیں جے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر کار کنان یکسر مسترد کرتے ہیں اور باہمی مشاورت کے بعد بھر پور احتجاج کا پروگرام تشکیل دیا جائے گا کارکنان نے کہاکہ نام نہاد ڈرائنگ روم کی سیاست کو دفن کریں گے
اور سندھ بھر میں کارکنان کی آواز کو اُجاگر کرنے اور ان سے حق تلفی پر پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا وفد نے کہاکہ کارکنان خاص طور پر نظریاتی کارکنان کی آواز آعلیٰ قیادت تک پہنچا نے کے لئے اسلام آباد اور لاہور تک جائیں گے اس موقع پر کارکنان کی شکایت سننے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما ء عصمت انور محسود نے کارکنان کو یقینی دلا یاکہ کارکنان کو انصاف دلا نے کے لئے وہ ہر پلیٹ فارم پر ان کے ساتھ ہیں کارکنان کی شکایات صوبائی و مرکزی قیادت پہنچا ئیں گے انہوں نے کارکنان کو یقین دلا یا کہ ہم اس جدو جہد میں کارکنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کارکنا ن کو اُن کا جائز مقام دلا کر دم لیں گے عصمت انور محسود نے کہاکہ کارکنان آپس میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں اس موقع پر حاجی امین مانا نے کہاکہ گروپنگ کا وطیرہ ختم نہ کیا گیا تو یہ پارٹی مفاد کے خلاف ہوگا
اور سنیئر و نظریاتی کارکنان اس کی سخت مزاحمت کریںگے ۔اس موق پر شیخ امجد ظہور ،ظہیر احمد ،نور خان ،بادشاہ خان ،نیاز علی خان ،بشیر دیشانی ،اعجاز شاہ،دائود خان ،شاہ فیصل ،رانا انجم ،با بو بنگالی ،ایوب شاہ،شیر زمان ،احسان خان ،افتخار، چنگیز خان ،ساجد خان ،سردار عقیل ،ندیم گجر ،سردار منصور ،ابرار احمد ،رانا انجم ،سکندر ملک ،سید عمران ،ملک چن زیب ،نذیر لاکھو ،شیخ مقصود ،اعظم خان ،فاروق نیازی ،رفیق احمد ،شعیب خان اور دیگر بھی موجود تھے۔