مسلم لیگی رہنماء آصف خان و دیگر کارکنان کیخلاف جھوٹے مقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔ سمیع نیازی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سمیع نیازی نے یوتھ ونگ کراچی کے صدر محمد آصف خان و دیگر کارکنان کے خلاف کاٹی جانے والی جھوٹی ایف آئی آر پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آصف خان پر درج جھوٹی ایف آئی آر کے الیکٹرک کی بد حواسی کا ثبوت ہے عوام اور عوامی نمائندوں کو دھمکانے سے بہتر ہے کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرکے بجلی کا ترسیلی نظام درست کرے سمیع نیازی نے کہاکہ کے الیکٹرک کو PPPالیکٹر ک نہ بنا یا جائے اگر کے الیکٹرک نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو عید کے بعد مسلم لیگ (ن) کے لاکھوں کارکنان کے الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر آکر دمام دم مست قلندر کردیں گے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سمیع نیازی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کراچی کے صدر آصف خان پر سے جھوٹی ایف آئی آر فی الفور ختم کرائیں بصورت دیگر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے سڑکوں پر بھی آسکتے ہیں۔