مسلم لیگ (ن) کے میجر(ر) طاہر اقبال،چوہدری لیاقت علی اور ملک تنویر اسلم سیتھی کو جیت پر مبارکباد دیتے ہیں

چکوال : مسلم لیگ (ن) کے میجر(ر) طاہر اقبال،چوہدری لیاقت علی اور ملک تنویر اسلم سیتھی کو جیت پر مبارکباد دیتے ہیں وہ اب پورے شہر کے نمائندے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پارٹی تفریق سے بالا تر ہوکر عوامی نمائندوں کی حیثیت سے پورے چکوال کے لئے محنت اور لگن کے ساتھ کا م کریں گے۔

جو وعدے میاں صاحبان نے جلسوں کے دوران چکوال کے عوام کے ساتھ کئے ان کو پورا کروائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان نے اپنے پبلک سیکرٹریٹ کوٹ سرفراز خان میں چکوال کے مختلف علاقوں سیآنے والے وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان تحریک انصاف پاکستان اور چکوال میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی جس میں مثبت کاموں کی حمایت اور غلط کاموں پر تنقید کی جائے گی۔