اسلام آباد(جیوڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے 28 مئی سے نئے پارلیمانی سال کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی اسی روز طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
مسلم لیگ (ن) ذرائع کے مطابق 28 مئی سے نئے پارلیمانی سال کے آغاز کا فیصلہ یوم تکبیر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اٹھائیس مئی کا انتخاب میاں نواز شریف کی خواہش پر کیا گیا ہے۔ اسی روز نئی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔