میاں نواز شریف کے قومی ایجنڈے کی پاسداری سے ریاست، جمہوریت اور معیشت تازہ دم ہو جائے گی : نواز چوہان
Posted on June 28, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے قومی ایجنڈے کی پاسداری سے ریاست، جمہوریت اور معیشت تازہ دم ہو جائے گی، اپوزیشن کا قومی ایشوز اور بحرانوں کے بارے غیر سنجیدہ رویہ شرمناک ہے، حکومت کو اندھیروں سے نجات اور قومی بحرانوں کے سدباب کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، عوام اپوزیشن کے گمراہ کن پراپیگنڈہ میں نہیں آئیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھیالی شاہ میں کارکنوں و اہلیان حلقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی دور رس اصلاحات سے قومی اداروں کی حالت انشاء اللہ بدل جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو جس مقصد کیلئے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ ایوانوں میں بھیجا ہے، میاںبرادران عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کرنا میرا مشن ہے، بلاتفریق خدمت ہی میری سیاست ہے۔ تقریب سے بیرسٹر عمر نواز چوہان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔