مسلم لیگ ن کا ایاز صادق کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ
Posted on September 11, 2015 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Ayaz Sadiq
لاہور (جیوڈیسک) حلقہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نواز نے اپنے امیدوار سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم خصوصی طور پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تین رکنی ٹیم انتخابی مہم کی نگرانی کرے گی۔ ٹیم میں مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز، طلال چودھری اور محمد زبیر شامل ہیں۔
تینوں رہنما آج شام سردار ایاز صادق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com