پشاور (جیوڈیسک) کافی عرصے سے علیل مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن منتقل کر دیا گیا۔
اقبال ظفر جھگڑا 23 مارچ کو سڑک کے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے سر کے 3 آپریشن کیے گئے، وہ اس دوران پمز اسلام آباد میں زیر علاج رہے تاہم ڈاکٹروں کی ہدایت پر ان کو مزید علاج کیلیے لندن منتقل کر دیا گیا ہے۔ اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے صاحبزادے بھی ان کے ہمراہ ہیں۔