مسلم لیگ (ن) تصادم کی سیاست پر عمل پیرا ہے، پرویز رفیق

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے رانا ثناء اللہ کو ہر وہ بات کہنے کیلئے رکھا ہوا ہے جو مسلم لیگ (ن) کی قیادت خود نہیں کہنا چاہتی، مسلم لیگ (ن) تصادم کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔

اداروں کا ٹکرائو ہی اس کی پالیسی ہے، وہ اسے بدلنے کو تیار نہیں، ایک بیاں میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط کیا لیکن مسلم لیگ ن پھر جمہوری اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا کر چھوڑے گی، میاں برادران نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا، مفاہمت کی پالیسی سے ملک کے مسائل حل ہوں گے، محاز آرائی سے کسی کو کچھ نہیں ملنے والا۔