مسلم لیگ ن کا ہر فیصلہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کر رہے ہیں۔ سعید احمد بھٹی
Posted on April 30, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: مسلم لیگ ن کا ہر فیصلہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے ہر دور میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں اضافہ ہوا، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
بیروز گاری، غربت، مہنگائی، لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں سے قوم کو جلد چھٹکارا دلائیں گے،ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے اقدامات سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ غریب دوست وزیراعظم ہیں۔ توانائی سمیت تمام بحرانوں کے خاتمہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک جلد پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو مضبوط بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں اور کارکنوں کو ہر سطح پر پذیرائی دی جارہی ہے۔ اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں میاں نواز شریف اور اس کی ٹیم ملک کو معاشی ترقیوں کی بلندیوں پر لے جائے گی۔پا کستان کو بے شمار چیلنجز کا سا منا ہے مو جو دہ حکو مت ملک کو اس کے اصل مقام پر لانے کیلئے پر زور کا وشیں کر رہی ہے۔پا کستان مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کبھی بھی عوام کے حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com