مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے 50 ارکان پر مشتمل وزیرآباد سٹی تنظیم کا اعلان کر دیا

 PML N

PML N

وزیرآباد: مسلم لیگ(ن)کی ضلعی قیادت نے 50 ارکان پر مشتمل وزیرآباد سٹی تنظیم کا اعلان کر دیا جس میں مجلس عاملہ کے 25 ارکان بھی شامل ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آ گئے۔

ضلعی صدر مستنصر گوندل اور جنرل سیکرٹری محترمہ شازیہ اشفاق مٹو نے سٹی صدر مقصوداحمد ڈار،سینئر نائب صدور محمد عاشق زرگر،الطاف ہاشمی،نائب صدور حاجی ارشد محمود سلیمی،میر محمد آصف،محمد اکبر بٹ،مرزا ظہیر بیگ،فاروق چیمہ،سیٹھ محمد شاہد،شوزب عزیز بٹ،حسن اللہ والے،بابو محمد عدیل،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مختار احمد شاہین،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری شاہد یونس،محمد طارق،ارسلان رسول بٹ،چوہدری محمد ریاض،محمد عمران،مجید قیصر،محمد جمال بھٹہ،رانا عبدالستار،ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری فرقان احمد عرف ماما،فنانس سیکرٹری حاجی محمد یوسف،انفارمیشن و سٹیج سیکرٹری محمد سیف اللہ مغل،جوائنٹ انفارمیشن سیکرٹری محمد نعمان خان،آفس سیکرٹری سجاد احمد گوگی کو ان کے عہدوں کے نوٹیفکیشن تقسیم کئے جبکہ مجلس عاملہ میں حافظ مشتاق کوکب،بابو محمد حلیم،عبدالخالق بھٹی،محمد اسلم بھٹہ،سیٹھ محمد رفیع،ڈاکٹر محمد یوسف فاروق،شیخ بلال،محمد اکرم سنڈل،حاجی مشتاق احمد،کرنل(ر)وقار انور شیخ،بابو عقیل احمد،ادریس سپال،محمد رفان بٹ،ملک عبدالماجد،شاہد طور،راجہ سیف اللہ سیفی،واجد رضا بٹ،اکبر اعظم،فیاض کھوکھر،شیخ عبدالجلیل،افتخار احمد بٹ،لالہ عبدالرشید،محمد آصف،چوہدری عبدالرحمن،ڈاکٹر سید منظور شاہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ان عہدیدران میں نصف سے زیادہ تقریب میں موجود نہیں تھے۔