لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ فتح ہمیشہ نیک نیتی کی ہوتی ہے، فتح ہمشہ اس کی ہوتی ہے جس کے دل میں خلوص ہو اور عوام سے محبت ہو۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہمارے دور میں خود کش دھماکے، بے روزگاری اور مہنگائی نہیں تھی۔ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کی عزت کروائی۔
عوام کی سہولت کے لئے موٹر وے تعمیر کی گئی۔ انشا اللہ اقتدار میں آ کر قوم کو بلٹ ٹرین کا بھی تحفہ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا تھا جبکہ آج لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ اقتدار میں دوبارہ آ کر عوام کو ان مشکلات سے نجات دیں گے۔
پاکستان کا مستقبل عوام کے ہاتھوں میں ہے۔ نوجوان نسل نئے پاکستان کی تعمیر کرے گی۔ نواز شریف نے کہا فتح ہمیشہ نیک نیتی کی ہوتی ہے، فتح ہمشہ اس کی ہوتی ہے جس کے دل میں خلوص ہو اور عوام سے محبت ہو۔ نواز شریف نے جب بھی سوچا عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سوچا ہے۔
آج سب کی توپوں کا رخ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی جانب ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کی عوام اس سے محبت کرتے ہیں۔ میں اس قوم کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ یہ یکطرفہ پیار نہیں ہے میں بھی عوام سے بے پناہ محبت کرتا ہوں۔
ہمارے مخالفین کچھ بھی کہتے رہیں لیکن پاکستانی عوام اس بات کے گواہ ہیں کہ ہمیں اگر مسلم لیگ کی حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے دی جاتی تو ملک کی تقدیر بدل جاتے۔