مسلم لیگ ن شعبہ تعلیم کو پہلی ترجیح بنا کر اس میں خطیر سرمایہ کاری کر رہی ہے،چوہدری اشرف

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن شعبہ تعلیم کو پہلی ترجیح بنا کر اس میں خطیر سرمایہ کاری کر رہی ہے، خادم پنجاب نے معیار تعلیم بڑھانے کے لئے تعلیمی اصلاحات سمیت کئی سنجیدہ اور انقلابی اقدامات کئے ہیں، شہباز شریف کی قیادت کا کرشمہ ہے کہ پاکستانیوں کو ڈینگی سے بچائو کی تربیت دینے کے لئے بیرون ملک سے آنے والے ماہرین آج حکومت پنجاب سے ڈینگی پر قابو پانے کا نسخہ دریافت کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارا نہو ں گورنمنٹ کالج برائے خواتین کالج روڈ میں ڈینگی سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ڈینگی سے بچائو کے لئے سب سے مئوثر مہم چلائی گئی اور خادم پنجاب ڈینگی کو شکست دینے میں کامیاب رہے،پرنسپل مسز شمیم ثنا ء نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ حکومتی نمائندے کامیابی کے بعد گھروں میں بیٹھنے کی بجائے عوام میں جار ہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل میںدلچسپی لے رہے ہیں ، اس موقع پر مسز طیبہ افضل نے ڈینگی مچھر سے بچائو کے بارے میںخصوصی بریفنگ بھی دی۔تقریب میںوائس پرنسپل مسز لبنیٰ اخلاق،مسز نوشین،مسز سمیرا احسن اور مس مہوش بھی شریک تھیں۔