سرگودہا (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل کشکول توڑ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت میں آکر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کشکول اٹھا لیا ہے قوم سے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا وعدہ کرنے والوں نے سب سے پہلے ان ہی کے آگے ہاتھ پھیلائے عوام انتخابات کے بعد تبدیلی کی توقع کر رہے تھے لیکن میاں نوازشریف کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے وزیر خزانہ کے تمام فیصلے عوام دشمن ہیں عوام ان کی100 دن کی کارکردگی سے سخت مایوس ہو چکے ہیں۔
عوام سڑکوں پر نہیں آنا چاہتے لیکن حکومت انہیں مجبور کر رہی ہے کہ وہ سڑکوں پر آ کر دمادم مست کلندرکریں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ دوستی ہم بھی چاہتے ہیں لیکن کشمیریوں کے ساتھ دشمنی نہیں کر سکتے اے پی سی کے فیصلے کے مطابق طالبان سے مذکرات ہونے چاہیے لیکن حکومت امریکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں جو کہ خطر ناک ہیں۔
انھوں نے کہا کے بھارت کے وزیرے خارجہ ہم پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہیں جبکہ بھارت دہشت گردی میں خودکفیل ہے ان کے وزیرے خارجہ کا جواب دینے کیلئے ہمیں یہ ہی معلوم نہیں ہے کہ ہمارا وزیرے خارجہ کو ن ہے جو اس کا جواب دیں۔