مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی راہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ لاہور میں کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی راہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ لاہور میں کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی حکومت اس درندگی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ شیطا ن صفت ملزمان نے جو حرکت کی ہے۔

اس سے انسانیت کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت زیادتی کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سلسلے میں نہایت متحرک طریقے سے ملزمان تک پہنچنے کے کوشش کر رہے ہیں۔

نسرین اشفاق نے شہریوں سے اپیل کی کہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے حکومت اور پولیس سے تعاون کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔