ملکہ،گلیانہ (راجہ آفتاب احمد) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ یونین کونسل ملکہ سے بطورچیئر مین الیکشن میں حصہ لیں گے۔ جبکہ وائس چیئر مین حاجی محمد اقبال ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیاہے۔ وہ یونین کونسل ملکہ سے بطور چیئرمین الیکشن میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے یو سی ملکہ سے واحد امیدوار ہوں جو نظریاتی امیدوار ہوں گا۔ زاہد مصطفی اعوان نے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔ چونکہ یونین کونسل ملکہ سے کوئی بھی امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن سے سامنے نہیں آیا لہذا میں الیکشن میں حصہ لوں گا اور انشاء اللہ اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچاوں گا۔ ہم پاکستان اور اہلیان ملکہ کی خدمت بے لوث کریں گے۔ زاہد مصطفی اعوان نے مذید کہا کہ میرے ساتھ وائس چیئرمین حاجی محمد اقبال ہوں گے۔