لاہور (جیوڈیسک) گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں 95 فیصد مدارس میں طلبہ کو تعلیم دی جاتی ہے۔ جو چند ایک مشکوک ہیں ان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ صوبے میں تعلیم، صحت اور صاف پانی کے معاملہ پر اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہ ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل ہلا دینے والا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔