مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بحرانوں اور مسائل سے نکالنے کیلئے عملی طور پر کام کر رہی ہے
Posted on December 21, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بحرانوں اور مسائل سے نکالنے کیلئے عملی طور پر کام کر رہی ہے، شریف برادران کی عوام دوست پالیسیو ں کی بدولت مسائل میں بہت حد تک کمی ہوئی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد عوام حقیقی تبدیلی محسوس کرینگے اگر ماضی کے حکمرانوں نے مثبت اور تعمیری اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج ملک کے حالات مختلف ہوتے۔
اپنے حلقہ کے ایک ایک گاؤں کو پسماندگی سے پاک کر کے عوام کا معیارزندگی بلند کروں گا۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے نجات ‘مہنگائی کے خاتمہ اور ملکی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے، توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے وسائل کارخ محروم طبقات اور نوجوان کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کے تحت 100ارب کی انویسٹمنٹ سے قومی معیشت کو استحکام ملے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com