مسلم لیگ ن کی حکومت کی حکومت دادو تحسین کی مستحق ہے،چوہدری مندی
Posted on January 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں بڑھکیں لگانے اور مکے لہرانے والے پر ویز مشرف اب عدالت کا سامنا کرنے کی بھی ہمت کریں، ان کے دل و دماغ پرابھی تک آمرانہ حکمرانی کانشہ طاری ہے ،نواز شریف اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیاں معاف کر چکے، ملکی تاریخ میں پہلی بار فوجی ڈکٹیٹر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ہونے والی کارروائی کو ذاتی انتقام قرار دینے والے ملک میںآئین وقانون کی حکمرانی نہیں چاہتے، آئین شکن قومی مجرم کے خلاف مقدمہ قائم کرنے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کی حکومت دادو تحسین کی مستحق ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر لیگی رہنما چوہدری مندی گجر کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف خود کو قانون سے ماورا کوئی آسمانی مخلوق سمجھتے ہیں اور عدلیہ کو اب بھی اپنے ماتحت تصور کرتے ہیں،انہیں سمجھ آجانی چاہئے کہ حاکمیت اعلیٰ کی مالک صرف اللہ تعالی کی ذات ہے باقی سب کے پاس اقتدار ایک امانت کی طرح ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آمریتوں کی وجہ سے بہت نقصان اٹھائے ہیں اور آمریت کے دور میںملک دولخت ہوا،سیاچن ہم سے چھن گیا،مسئلہ کشمیر سرد خانے کی نذر ہوا اور دہشت گردی کی آگ ہمارے گھروں تک پہنچ گئی۔
وقت آگیا ہے کہ اب ڈکٹیٹر کو کیفر کردار تک پہنچا کر ملک میں آمرانہ حکمرانی کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا جائے،مشرف کے خلاف ٹرائل کو انتقامی کارروائی قرار دینے والے سیاسی رہنما و ٹی وی اینکرزآئین و قانون شکن شخص کی حمایت کرنے کی بجائے اس کو انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں،غلام دستگیر خان نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنے اور اپنے خاندان کے ساتھ مشرف کی طرف سے کی جانے والی زیادتیاں اور بد سلوکی معاف کر چکے ہیں لیکن آرٹیکل 6کے تحت کارروائی سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے اس لئے مشرف کو ہر حال میں اس کا سامنا کرنا ہوگا،اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری،چوہدری محمد علی المعروف مندی گجر،حاجی یونس انجم انصاری،چوہدری راشد گجر بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com