مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی قوت بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ غلام دستگیر خان
Posted on April 16, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی قوت بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی سابق حکومتوں سے ہزار درجے بہتر ہے،نواز شریف کی قیادت میں پاکستان عظیم ملک بنے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرلیگی راہنما خواجہ ایوب الیاس کی قیادت میں آئے ہوئے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں معاشی ترقی کے بغیر کوئی ملک اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل نہیں کر سکتا،نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھا اور اب وہی پاکستان کو اقتصادی قوت میں تبدیل کر کے ترقی اور خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی زرداری اور مشرف کے پندرہ سالہ ادوار سے ہزار گنا بہتر ہے،انہوں نے کہاکہ ملک میںامن قائم کئے بغیر خوشحالی کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں اسلئے وزیر اعظم نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ ملک میں برسوں سے بہتے ہوئے خون کا سلسلہ اب کسی بھی طرح روکا جائے حکومتی کوششوں کے نتیجے میںدہشت گردی میں واضح کمی آئی ہے ،وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب مستقل اامن،ترقی اور خوشحالی پاکستان کے چپے چپے میںپہنچائی جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com