تلہ گنگ کی خبریں 12/10/2014

Talagang

Talagang

تھا نہ ٹمن کے علا قے شا ہ محمد والی میں بد قسمت بیٹی نے دن دیہا ڑ ے اپنے سا بق شو ہر کے ہمر اہ ما ں با پ

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ ٹمن کے علا قے شا ہ محمد والی میں بد قسمت بیٹی نے دن دیہا ڑ ے اپنے سا بق شو ہر کے ہمر اہ ما ں با پ کا گلا دبا کر قتل کر دیااورموقع سے فر ار ہو گئے ،پو لیس نے قا تلو ں کی گر فتار ی کیلئے مختلف جگہو ں پر چھا پے ما رنے شروع کر دئیے ۔تفصیل کے مطا بق شا ہ محمد والی کی رہا ئشی بد بخت بیٹی شا ہین کو ثر سا بق شو ہر صا بر علی شا ہ کے ہمر اہ منصو بہ بند ی کر کے اپنے سا ٹھ سا لہ والد محمد شا ہ اور والدہ نر جس کو دن دیہا ڑ ے گھر میں گھس کر انکا گلا گھو نٹ کر قتل کر دیا اور موقع سے قا تل فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے ۔پو لیس کے مطا بق مقتو ل اور مقتو لہ کی بیٹی قا تل صا بر علی شاہ کے سا تھ شادی شد ہ تھی جس کو صا بر علی شاہ نے طلا ق دے رکھی تھی ۔ذرائع نے بتا یا ہے کہ صا بر علی شاہ نے طلا ق کے بعدسا بقہ بیو ی شا ہین کو ثر کے سا تھ رابطے میں تھے ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے قا تلو ں کی گر فتا ری کیلئے تلا ش شروع کر دی ۔تھا نہ ٹمن میں پچھلے چار دن میں قتل کی چھ وارداتیں ہو چکی ہیں، علا قہ بھر میں ایک خو ف ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور علا قہ مکینوں میں ایک غم کی فضا ء پھیلی ہو ئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھا نہ لا وہ کے علا قے ڈھر نا ل میں دو معصو م بچے کھیلتے ہو ئے زمین دوز ٹینکی میں گر کر جا ں بحق
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ لا وہ کے علا قے ڈھر نا ل میں دو معصو م بچے کھیلتے ہو ئے زمین دوز ٹینکی میں گر کر جا ں بحق ہو گئے ،علا قہ بھر میں غم کی فضا ء پھیل گئی اور نعش نکلتے ہی والد ین پر حشی کے دورے پڑ نے لگے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل لا وہ کے سا تھ مو ضع ڈھر نا ل میں محمد علی اور عبد السبحا ن پڑ وسیو ں کے صحن میں کھیل رہے تھے کہ صحن میں مو جو د زمین دوز پا نی کی ٹینکی میں جا گر ے جن کو بچا نے کیلئے بڑ ی کو شش کی گئی لیکن نہ بچ سکے اور دو معصو م ڈوب کراپنی جا ن گنوا بیٹھے ۔بچوں کی نعش نکلتے ہی انکے گھروالوں پر حشی کے دورے پڑ نے شروع ہو گئے اور علا قہ بھر میں کہرام مچ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ن کی حکو مت عوامی مسا ئل حل کر نے کیلئے گا مز ن ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مسلم لیگ ن کی حکو مت عوامی مسا ئل حل کر نے کیلئے گا مز ن ہے ،دھر نوں کی سیا ست کر نے والوں کو پا کستا نی قوم نے مستر د کر دیا ہے ،ڈینگی مہم کو ڈینگی کے خا تمے تک جا ری رکھا جا ئے گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے تحسین فواد نے تلہ گنگ میںمیڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ پنجا ب میں سیلاب کی تبا ہی نے ہزاروں لو گو ں کو بے گھر کر دیا ہے اور نا اہل سیا سیوں نے دھر نے دے کر اقتدار کی لا لچ میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن پا کستا نی عوام انکے جھا نسوں میں نہیں ا ئے گی ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ میا ں نواز شر یف اور میا ں شہباز شر یف نے پا کستا نی قوم سے جو وعدے کیے تھے وہ جلد پورے ہو ں گے اور عوام کی عدالت نے دھر نو ں والے سیا ست دانوں کو مسترد کر دیا ہے۔تحسین فواد کا مز ید کہنا تھا کہ پنجا ب میں ڈینگی مہم کو مز ید تیز کر دیا گیا اور ڈینگی بچا ئو مہم عوام کو ڈور ٹو ڈور ا گا ہی پہنچا ئی جا رہی ہے تا کہ ڈینگی کا مکمل خا تمہ کیا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ میں ”گو نواز گو ” کے بعد اب ” رو عمر ان رو ” کا نعر ہ بھی لگ گیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ میں ”گو نواز گو ” کے بعد اب ” رو عمر ان رو ” کا نعر ہ بھی لگ گیا ،سیا سیوں میں سیا سی جنگ شروع ۔تفصیل کے مطا بق عمر ان خا ن نے دھر نوں میں اپنے ورکنوں کو ”گونواز گو” کا نعرہ دے کر گر دونو اح علاقوں میں بھی عا م کر نے کا حکم دیا تھا تو اب مسلم لیگ ن کے ورکنوں بھی ان سے پیچھے نہ رہے ورکر اب ”روعمران رو” کے نعر ے کو عا م کر رہے ہیں اور اب چو کو ں ،اڈو ں،ہو ٹلو ں اور دیگر اہم پبلک مقا ما ت پر ”روعمران رو” کے نعرے کو بلند کیا جا رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ کے مقامی مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے کنٹرل لائن پر بھارتی جارحیت میں نہتے شہریوں کی شہادت
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ کے مقامی مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے کنٹرل لائن پر بھارتی جارحیت میں نہتے شہریوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔اگر اس موقع پر خاموشی اختیار کی گئی تووہ اپنی ان مذموم حرکتوں سے باز نہیں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن) تلہ گنگ کے رہنما ملک اسد ڈھیر مونڈ، جماعة الدعوة چکوال کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ نثار،جماعت اسلامی چکوال کے ضلعی ناظم اطلاعات افتخار ملک،جمعیت علماء اسلام(س) کے مرکزی رہنما پیر محمد اکبر ساقی نقشبندی،تحریک حرمت رسولۖ تلہ گنگ کے رہنما قاری مطیع الرحمان،جماعة الدعوة تلہ گنگ کے رہنما مولانا عرفان صادق ،آل پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید امیر حسین شاہ،انجمن تحفظ حقوق خوشحال گڑھ کے رہنما انسپکٹر(ر) ملک غلام حسن و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تیزی نے بھارت کو سخت پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔امریکہ کے خطہ سے نکلنے کے بعد بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ بھارت منظم سازشوں ومنصوبہ بندی کے تحت سرحدوں پر جنگ کا ماحول پیدا کر رہا ہے اور نہتے شہریوں کو نشانہ بناکردہشت گردی کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان کواس مسئلہ پر کسی صورت خاموشی اختیارنہیں کرنی چاہیے۔مظلوم کشمیریوں کی مدد پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پچھلے بارہ برسوں میں اس خطہ میں امریکہ کی موجودگی سے بہت فائدے اٹھائے ہیں۔ کشمیر میں بھارت سرکار کی ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہی نہیں پاکستان کے لئے بھی زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔ پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس خطہ میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔وہ چاہتا ہے کہ ہمارے دریائوں سے بجلی پیدا کر کے اپنی فیکٹریوں میں سستی اشیاء تیار کرے اور پاکستان کو بھارتی منڈی بنا دیا جائے۔ یہ سب کچھ بھارت امریکی شہ پر کر رہا ہے لیکن افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ بھارت کی پشت پناہی کے قابل نہیں رہا۔اب ان شاء اللہ ان کی سازشیں زیادہ دیر تک کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر’ کنٹرول لائن پر جارحیت اور دیگر امور پر بھارت و امریکہ کے کسی دبائو میں نہیں آنا چاہئے۔انڈیا آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے تو دوسری طرف حریت قائدین کو مسلسل پابند سلاسل رکھا جارہا ہے اور انہیں عیدین کی نمازیں ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی۔بھارت اگر سمجھتا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب ہو جائے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ کشمیریوں کی جدو جہدآزادی جاری ہے اور ان شا ء اللہ جاری رہے گی۔