ن لیگ کی حکومت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے انشاء اللہ اپنی آئینی مدت ضرور پوری کرے گی۔ چوہدری اعجاز

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد اعجاز ورک نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے انشاء اللہ اپنی آئینی مدت ضرور پوری کرے گی۔ غیر جمہوری لوگوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کو ووٹوں کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچایا اب کوئی ”نتھو پتھو” اوٹ پٹانگ حرکتیں کر کے ن لیگ اور جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

اعجاز ورک نے کہا کہ وقت بدل چکا ہے اور عوام باشعور اور بہترین جج ہیں اگر کسی نے بھی عوام کو بے وقوف بنا کر استعمال کرنے کی کوشس کی تو منہ کی کھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والے 4 سال صبر کریں اور مڈٹرم الیکشن کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، یہی جمہوریت کے حق میں بہتر ہے۔

پاکستان کو اس وقت مسائل سے نکالنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ احتجاجی دھرنے جمہوریت کا حسن ضرور ہے مگر ہر کام اپنے وقت پر ہی اچھا لگتا ہے۔