گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پندرہ روز قبل ذیادتی کا شکار ہونے والی گونگی بہری بچی کے گھر پہنچ گئے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی، لاہور ذیادتی کیس میں بڑی جائینٹ انویسٹی گیشن کمیٹی بنا دی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ذیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے گھر پہنچے جہاں پر میاں شہباز شریف اعلی آفسران کے ہمراہ پندرہ روز قبل تھانہ کھیالی کے علاقہ آبادی قلعہ سندر سنگھ میں ذیادتی کا شکار ہونے والی محنت کش نیامت کی گیارہ سالہ گونگی بہری بیٹی عاصمہ کو ملنے ان کے گھر گئے۔
اس دوران وزیر اعلی پنجاب نے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بچی کا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ اور اسے ڈف اینڈ ڈمپ سکول میں تعلیم دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے تین لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیا۔ وزیر اعلی کے ہمراہ آئی جی پنجاب خان بیگ بھی تھے، وزیر اعلی نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس ٹھیک کام کرے تو انہیں ان جگہوں پر نہ آنا پڑے، ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں ذیادتی کا شکار بچی کے ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کے لیے بڑی جائینٹ انویسٹی گیشن کمیٹی بنا دی ہے جو اس کیس کے متعلق مجھے آج رپورٹ دیں گے۔