مسلم لیگ ن کے امید وارر حلقہ پی پی115 چوہدری شبیر کوٹلہ نے کہا ہے کہ ووٹ ضمیر کی آواز ہے آپ کا ایک ووٹ ملک کی تقدیر بدل سکتاہے
Posted on April 30, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کوٹلہ ارب علی خاں ( پ ر ) مسلم لیگ ن کے امید وارر حلقہ پی پی115 چوہدری شبیر کوٹلہ نے کہا ہے کہ ووٹ ضمیر کی آواز ہے آپ کا ایک ووٹ ملک کی تقدیر بدل سکتاہے۔ میاں برادران کے خلاف الزام تراشی عمران خان اور زرداری اینڈ کمپنی کامشترکہ پروپیگنڈہ ہے الحمد اللہ زرداری اور اس کے اتحادیوں کی طرح پوری قوم نے عمران خان کوبھی مسترد کردیاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کے مختلف موضع جات دھنی ‘ ڈمیان ‘ کوٹھہ گجراں ‘ موہری شریف میں اپنے خطابات کے دوران کیا ۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن برسراقتدار آکر ملک سے جہالت کاخاتمہ کرے گی اور ملک کوبحرانوں سے پاک کرکے ترقی کی راہ پرگامزن کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کی عوام میں مقبولیت اسکی عوام دوست پالیسیوں کے سبب ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹر وے ‘ایٹمی دھماکوں ‘میٹرو بس ‘دانش سکول سسٹم ‘سستی روٹی سکیم اور تعلیمی میدان میں سولر لیمپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم جیسے عظیم منصوبوں کی بدولت پاکستان مسلم لیگ عوام کی فیورٹ جماعت بن چکی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ اپنی عوام دوست پالیسیوں کے سبب چاروں صوبوں میں اپنی مقبولیت کا سکہ منوا چکی ہے آج کراچی سے لے کر خیبر اور کاغان کی چوٹیوں تک شیر کی گرج سنائی دی جارہی ہے انشاء اللہ گیارہ مئی کو پوری قوم شیرکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی۔