مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور پارٹی قیادت اور کارکنوں کے اعتماد پر پورا اُترے گی: شہزاد انور
Posted on September 16, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لاہور : مسلم لیگ ہاوس لاہور میں زیرصدارت، صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور چودھری شہزاد انور اور چیف آرگنائزر لیبرونگ لاہور رائوناصر علی خاں میئو ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میںخطاب کرتے ہوئے شہزاد انور اور رائو ناصر علی نے کارکنوں کو بتایا کہ قائد محترم جناب میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اُن بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن لیبرونگ کی تنظیم نو کی ذمہ داری دی ہے۔ انہوں کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے شکرگزار ہیں کہ قائدین نے اُن کو اعتماد کے قابل سمجھا اور اتنی بڑی ذمہ داری دی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن لیبرونگ نے پہلے کبھی قیادت کے اعتماد کوٹھیس پہنچائی نہ آئندہ پہنچائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا ایڈوائزر لیبرونگ لاہور امتیاز علی شاکر رانا شاہد،حاجی عبدالخاق، نیامت علی بھٹی نمبردار آف مہدی پور، اسلام رانا اور مستنصر بلا نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی اور عوام کے ساتھ کیا گیا ہر ایک وعدہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے پورا ہوگا۔ شہزاد انور نے کہا کہ لیبرونگ کے ورکرز نے جنرل الیکشن اور ضمنی الیکشن میں دن رات محنت کی جس کااعتراف کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کیلئے پارٹی انہیں ایوارڈ دی گی۔ اجلاس میں شامل تمام عہداران اور کارکنان نے چودھری شہزاد انور اور رائو ناصر علی خاں میئوکی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لیبرونگ کی تنظیم کو مزید فعال اور مظبوط بنانے کا عزم کیا۔