مسلم لیگ (ن) کے راہنما گلاب خان اور یوسی 37 سے چیئرمین کے امیدوار لطیف زر خان کا بیان

PML-N

PML-N

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے راہنما گلاب خان اور یوسی 37 سے چیئرمین کے امیدوار لطیف زر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی صوبائی حلقوں پی پی اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور پارٹی تنظیموںمیں نئے متحرک اور فعال عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنان کو پارٹی عہدے دیئے جائیں۔

انہوں نے یہ بات مسلم لیگ (ن) پبلک سیکریٹیریٹ خان ہائوس میں کارکنوں کے ایک اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں شاہد خان، آصف بٹ،نور احمد،غلام مصطفےٰ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی راہنما گلاب خان نے کہاکہ جن کارکنان نے پارٹی اور عوامی خدمت میں کارہائے نمایاں سر انجام دیئے ہیں اور بحالی جمہوریت کے علاوہ غیر آئینی دھرنوں کی ڈٹ کر مخالفت کی بلکہ بنیادی سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے دن رات کام کیا ہے انہیں پارٹی میںذمہ داریاں دی جائیں گی تاکہ و ہ مزید بہتر انداز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی کیلئے کام کرسکیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہاکہ کارکنان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ہر تکلیف برداشت کی لیکن ثابت قدم رہ کراپنی جماعت سے اپنا رشتہ قائم رکھا اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ((ن) کوبنیادی سطح پر مضبوط کیا اور عوامی مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ اجلاس کے دوران سٹی صدر سردار نسیم اور ملک شکیل اعوان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔