مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد اعجاز ورک نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں اخوت رواداری یکا نگت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد اعجاز ورک نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں اخوت رواداری یکا نگت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہمیں اس مقدس ماہ میں اپنے تمام اختلافات بھلا کردین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردینا چاہیے اورحضرت امام حسین کی عظیم قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حق و باظل کی جنگ میں ان کے کردار کو مشعل راہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام عدل وانصاف کا پیامبر ہے چودہ سوسال قبل ہونے والا واقعہ کربلا دنیا کے مذہب کیلئے ایک مثال ہے اور ہمیں اسی جذبہ ایمانی کے ساتھ اپنی زندگی گزارنی چاہیے محرم الحرام کا مقدس مہینہ اخوت بھائی چارے رواداری اور یکجہتی ویگانگت کا دریتا ہے

حضرت امام حسین کا صبر شکر توکل اور رضائے الٰہی کائنات کے انسانوں کیلئے علم و عرفان کا مینار ہے حضرت امام حسین کی شہادت کی بدولت آج اسلام زندہ جاوید ہے یزید کسی نہ کسی صورت میں دنیا میں رہاہے اور اس کے مقابلے یں حق کیلئے لڑنے والوں کی تعداد قلیل رہی مگر خدا نے ہمیشہ فتح حق کو دی حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں یزیدی قوتوں کے سامنے حق کیلئے اپنی جان کا نذارنہ پیش کرکے دین اسلام کو سرخروکردیا ۔انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں نواسہ رسولۖکی قربانی کا اثر آج دنیا پر غالب ہوچکا ہے واقعہ کربلا نے تاریخ انسانیت میں انقلاب برپا کیا جس نے انسانی اقدار کی حفاظت اور ظلم وستم سے ٹکرانے کا حوصلہ وجذبہ پیدا کیا محرم الحرام ایثار وقربانی کا مہینہ ہے جو ہمیں اپنے ذاتی مسلکی اور فروعی اختلافات ختم کرکے دین اسلام کے پرچم تلے متحد ہونے کا درس دیتا ہے مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ محرم الحرام کے اس مقدس ماہ کا احترام کرتے ہوئے شرپسند عناصر پر نظر رکھیں۔