مسلم لیگ ن کے رہنما کی سبزی و فروٹ منڈی راولپنڈی کے سانحہ کی شدید مذمت
Posted on April 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر تحصیل سیالکوٹ عبدالمجید بٹ آف ہرڑ نے سبزی و فروٹ منڈی راولپنڈی کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیا۔
انہوں نے راولپنڈی میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مسلمانوںکا خون بہانے اور انہیںآپس میں لڑ ا نے والے ملک پاکستان کے خیر خواہ نہیں ایسے عناصراسلام دشمن قوتوںکے ایجنٹ ہیںجو ملک میںفرقہ واریت کو ہوا دیکراور اشتعال دلا کر ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں ۔عبدالمجید بٹ نے محب وطن عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے بھائی کو بھائی سے لڑانے اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی ہر سازش کو ناکام بنا د یں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com