میاں نواز شریف کی قیادت میں توانائی کے بحران کا حل نکال کر ملکی معیشت کو مظبوط بنیادوں پر کھڑا کیا جائے گا : امتیازعلی شاکر
Posted on June 10, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : سینئر نائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائوناصر علی خاں مئیو،نائب صدر مرزا افضل بیگ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری آس محمد میئو اور میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن انتقامی سیاست پریقین نہیں رکھتی اوراس کا کام صرف اورصرف سابق حکومتی کارکردگی سے مایوس پاکستانی عوام کی فلاح وبہود کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کامنشورکسی سے ڈھکا چھپانہیں ہے وزیراعظم پاکستان وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے عوام کودرپیش سنگین مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنا شروع کردیاہے۔ جس کے تقریبا دورس اچھے نتائج برآمد ہو نگے۔ رائوناصرعلی خان میئو نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا ہے۔
مگرپاکستان کی غیورعوام نے میاں محمد نوازشریف اور میاں شہبازشریف پراعتماد کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے اوروزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف عوام کی پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔اس موقع امتیازعلی شاکر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے۔
انشاء اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں توانائی کے بحران کا حل نکالا جائے گا، ملکی معیشت کو مظبوط بنیادوں پر کھڑا کیا جائے گا، بد امنی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو عالم اسلام اور دنیا کے سامنے ایک ترقی یافتہ، مثالی اسلامی فلاحی مملکت کے روپ میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ (نواز) کا ہر منصو بہ معیا ر اور شفا فیت کے معا ملے میں اپنی مثا ل آپ ہیں ، وز یر اعظم نواز شر یف عام آدمی کی زندگی آسان اور آرام دہ بنا نے کیلئے تاریخ ساز اقدامات اٹھائیں گے۔