مصطفی آباد/للیانی : مسلم لیگ ن کی قیادت ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا بحران جلد ختم ہو جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں روپے کی قدر میںریکارڈاضافہ ہوا ہے اور مہنگائی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کروڑوں عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں۔
عمران خان ہاتھ میں چنگاری لیکرپاکستان کو عدم استحکام اور جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کیلئے بلا جواز جلسے اور دھرنے دے رہے ہیں۔ نواز شریف کو اپنا لیڈر ماننے والے جاوید ہاشمی کی زبان سے نواز شریف کی کردار کشی اچھی نہیں لگتی، عمران خان دھاندلی کے نام پر مختلف شہروں میں سرکس شو لگا کر کرتب دکھانے کی بجائے اپنی کارگردگی کو بہتر بنائیں۔