لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے جہیزکم لانے پر بیوی کو تیل چھڑک کرآگ لگانے کی خبرذرائع پرچلنے پر ایکشن لے لیا اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے اور خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بادامی باغ لاہور میں ایک شخص قاسم نے اپنے گھروالوں سے مل کر جہیز میں موٹرسائیکل اور زیورات کم لانے پر اپنی بیوی بشری کو تیل چھڑک کر مبینہ طور پر آگ لگا دی تھی، اسپتال میں بشری کی حالت تشویش ناک ہے، بشری کی 2 ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔
ذرائع پر رپورٹ چلنے کے بعد وزیراعلی پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کو مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کرنے اور متاثرہ خاتون کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔