میاں نواز شریف زند باد چوہدری عابد زندہ باد

ملکہ( عمر فا رو ق اعوا ن سے ) میاں نواز شریف زند باد چوہدری عابد زندہ باد۔ میاں محمد نواز کی حکومت کا کارنامہ۔ چوہدری عابد رضا نے کا ایکشن ایک دن میں ملکہ کو نیا ٹرانسفارمر مہیا کر دیا۔ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر ادیا۔ تفصیلات کے مطا بق ملکہ کے محلہ مد نی مسجد علاقہ کا ٹرانسفارمر گذشتہ تین روز سے جل گیا تھا۔ جس کی وجہ سے تقریبا آدھا قصبہ شدید متاثر تھا۔

اور عوام الناس شدید تکلیف اور مشکلات کا شکار تھے۔ رمضان کے مقدس مہینے میں گرمی کے مارے عوام کا برا حال تھا۔ جبکہ پانی بھی نایاب تھا۔ جونہی یہ خبر ملک افتحار احمد اعوان اور ملک غلام حیدر اعوان کے ذریعے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے تک پہنچی اُنھوں نے ذاتی دلچسپی لے کر فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر تقریبا 9 لاکھ مالیاتی ملکہ بھجوا دیا۔

اور تقریبا 72 گھنٹوں کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ سیاسی سماجی حلقوں نے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کو ٹلہ کا شکر یہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی عوامی بہبود کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔ نیز عوام الناس نے ملک افتحار احمد اعوان اور ملک غلام حید راعوان کی بھی ستائش کی ہے۔

جن کی خصو صی دلچسپی سے یہ مسئلہ اتنی جلدی حل ہو گیا۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان نے بھی ایم این اے چوہدری عابد رضا کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ملکہ کو ہمیشہ ٹاپ لسٹ میں رکھا۔ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا منی گھر ملکہ ہے۔ جس کی ترقی میں انھوں نے ترجیح دی ہے۔