لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کا تیز رفتاری پر ٹریفک وارڈن نے چالان کر دیا ، ایم این اے کینال بینک روڈ پر اپنی گاڑی میں آ رہے تھے۔
کہ رفتار سے تجاوز کرنے پر وارڈن نے انہیں روکا اور پانچ سو روپے کے چالان کی پرچی تھما دی ، رکن قومی اسمبلی نے اپنا تعارف کرایا لیکن وارڈن نے کوئی رعایت نہ کی۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے رکن قومی اسمبلی جرمانہ ادا کر کے اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔