ن لیگ کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء الرحمان نااہل

 Zia-ur-Rehman

Zia-ur-Rehman

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد نے مانسہرہ کے حلقہ پی کے چون سے منتخب مسلم لیگ نون کے ممبر خیبر پختو نخوا اسمبلی میاں ضیاالرحمان کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نااہل قرار دے دیا۔

مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے میاں ضیا الر حمان نے دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں شہادت عالیہ کی سند جمع کروائی تھی جو کہ ایف اے کے مساوی ہے۔ یہ سند انھوں نے گھوٹکی کے مدرسہ سے حاصل کی تھی۔

الیکشن ٹریبونل نے متعلقہ مدرسے سے تصدیق کرائی تو سند جعلی نکلی جس پر ٹریبونل نے میاں ضیا الر حمان کو نا اہل قرار دے دیتے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے۔