میاں نواز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ملکی مسائل کو حل کیا جائیگا
Posted on June 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : میاںنواز شریف کے وزیر اعظم پاکستان بننے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ملکی مسائل کو حل کیا جائیگا الیکشن میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کو پورا کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال آف پنجیڑی نے کیا۔
انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کا تیسری مرتبہ پاکستان کا وزیر اعظم بننا عوام اور ملک کیلئے خوش آئند ہے میاں نواز شریف اور انکی پوری ٹیم محب وطن اور باصلاحیت ہے۔
جو ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مسلم لیگ ن کے اقتدار میںآنے اور میاں نوازشریف کے وزیر اعظم بننے سے پاکستان کے اندر ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ملک ترقی کی شاہرہ پر گامزن ہوگا عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔