مسلم لیگی رہنما صالحہ ناصر بٹ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی تقریب حلف برداری میں خصوصی طور پر شرکت کی
Posted on June 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
گجرات : ممتاز مسلم لیگی رہنما صالحہ ناصر بٹ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی تقریب حلف برداری میں خصوصی طور پر شرکت کی اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں ملک ترقی کے منازل طے کرے گا۔
عوام کو سہولت ملے گی۔ خواتین کو ان کے حقوق ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے ملک و قوم کے لیے قربانیاں دیں۔ آئندہ بھی وہ اسی طرح کام کریں گے۔ لوڈ شیڈنگ کے بحران کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔