ن لیگ کے ایم پی اے یعقوب سیٹھی کی رکنیت بحال، کے پی کے جاوید اکبر کی رکنیت معطل

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے نواز لیگ کے قصور سے رکن پنجاب اسمبلی یعقوب سیٹھی کی رکنیت بحال جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے آزاد رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جاوید اکبر کی رکنیت معطل کر دی۔

الیکشن کمیشن نے یعقوب سیٹھی کی رکنیت بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پی پی 175 سے نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کی بحالی کا حکم سپریم کورٹ نے دیا، الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر یعقوب سیٹھی کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

دوسری جانب خیرپختونخوا اسمبلی کے ڈیرہ اسماعیل خان سے آزاد رکن جاوید اکبر کی رکنیت منسوخ کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کے باعث رکنیت منسوخ کی۔

جاوید اکبر پی کے 68 ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ہوئے تھے، حلقے میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔