مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ فنکشنل کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس

Imtiaz Sheikh

Imtiaz Sheikh

سندھ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ فنکشنل کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس امتیاز شیخ کی رہائش گاہ پر ہوا، اجلاس مین سندھ اسمبلی کے کل سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس کے بارے میں حکمت عملی طے کی گئی ، اجلاس میں دونوں جماعتوں کے دس سے زائد ایم پی ایز شریک تھے البتہ ارباب غلام رحیم اور شیرازی گروپ نے شرکت نہیں کی۔

اجلاس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے حکومت میں شامل ہونے کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ فنکشنل ہی حقیقی اپوزیشن ہے۔

بجٹ میں اپنا کاردار ادا کرینگے، امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں کے خلاف کل سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائین گے، انہوں نے کہا کہ خیرپور اور ٹھٹھہ میں انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں اور کل سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیرا علی سندھ کو ان کی مفاہمتی پالیسی یاد دلائیں گے۔