لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے متعلق تحریک انصاف کا وائٹ پیپرمسترد کردیا۔ پارٹی ترجمان کہتے ہیں عمران خان کی نیوز کانفرنس مظلوم بن کر ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ ذرائع کو جاری بیان میں ترجمان مسلم لیگ ن عاصم خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات سے چند گھنٹے پہلے نام نہاد وائٹ پیپر جاری کر کے عمران خان نے انتخابی عمل کو دباو میں لانے کی کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان وائٹ پیپر میڈیا کو پیش کرنے کی بجائے الیکشن ٹریبونل کو انتخابی دھاندلی کے ثبوت دیتے۔ عاصم خان نے کہا کہ حکومت نے انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بھی بنائی ہے، تحریک انصاف اپنا تفصیلی موقف وہاں پیش کرے۔