مسلم لیگ ن نے اپنی من پسند کی پورے پنجاب میں حلقہ بندیاں بنوا دیں ہیں، راجہ عامر محمود
Posted on October 11, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ملکہ : رہنما پی ٹی آئی راجہ عامر محمود ( جنرل سیکرٹری ) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اور جناب صدر راجہ آزاد قادری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی من پسند کی پورے پنجاب میں حلقہ بندیاں بنوا دیں ہیں۔ ہم یو سی 70 اور یو سی 69 ملکہ کے تمام پی ٹی آئی کے نمائندوں اور ورکروں اور PTI کے رہنمائوں کو اپیل کرتے کہ پوری طاقت اور قانونی طریقے سے اختجاج کریں گے۔ اور انشااللہ تعالی یو سی ٹھوٹھہ رائے بہادر سے لہڑی اور حسام کو علیحدہ نہیں ہونے دیں گے۔ اور سپریم کورٹ آف پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پر زور انصاف سے حلقہ بندیاں کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور تمام حلقہ کی بلکہ تمام ڈسٹرکٹ گجرات کی یونین کونسلوں کو میرٹ پر بنایا جائے۔
ہم اپنے قائد تحریک انصاف عمران خان اور صدر ڈسٹرکٹ گجرات چوہدری محمد الیاس اور حلقہ PP114 راجہ نعیم نواز اور نائب صدراور پی پی 115 ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری گجرات چوہدری شرافت علی اور تمام رہنمائوں سے اس کے خلاف پورا اختجاج کیا جائے اور آواز بلند کی جائے۔ اور تمام یونین کونسلوں کو ان کا حق دیا جائے۔ اس فیصلہ کے خلاف قومی اسمبلی میں آواز بلند کی جائے اور سازش کو نا کام بنایا جائے۔