میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ میں اصولی موقف پیش کیا ہے جس سے کشمیریوں کے حوصلے بڑھے ہیں
Posted on October 15, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ میں اصولی موقف پیش کیا ہے جس سے کشمیریوں کے حوصلے بڑھے ہیں کشمیری وزیر اعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں مقبوضہ کشمیر سے آخری بھارتی فوجی کے انخلا ء تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں بھارت اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر اور بیرون ملک کشمیری قیادت کو ایک مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہئیے ان خیالات کا اظہار چئیرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا ساری دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو مل کر ایک مشترکہ موقف اپنانا چاہئیے جس کے بعد بھارت ذیادہ عرصہ تک کشمیر پر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا مقبوضہ کشمیر میں 7لاکھ بھارتی فوجیوں نے انسانی حقوق کی پامالی کی تما م حدیں عبور کر دی ہیں اقوام عالم کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے کشمیر کونسل یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام کشمیریوں سے رابطہ کر کے دنیا میں کشمیریوں کی ایک آواز اور ایک موقف پہنچایا جائے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے لیکن وہ اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔
بھارتی وزیر اعظم نے خود اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کر رکھا ہے ہمارا اقوام متحدہ اور بھارت سے یہی مطالبہ ہے کہ اس وعدے کو عملی شکل دی جائے انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو
اس کے تاریخی تناظر میں درست طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں پاکستان کے اصولی موقف سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عملی اقدامات بھی اٹھائے گا۔