مسلم لیگ ن کو چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کی باتیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں
Posted on October 23, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: صاحبزادہ فیض الحسن کے ساتھی ہیں۔ مسلم لیگ ن کو چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کی باتیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ جن میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ بات سابق امیدواروں صوبائی اسمبلی چوہدری اطہر مقبول اور حاجی غلام عباس بپی نے اپنے بیان میں کی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور صاحبزادہ فیض الحسن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے کسی سے رابطہ نہیں کیا۔ جبکہ تحریک انصاف کے عہدیداران ملتے رہتے ہیں۔ ہماری سیاسی گروپنگ صاحبزادہ فیض الحسن کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ بھی مل کر کریں گے۔ اگر کسی تیسری شخصیت نے بلاوجہ رکاوٹ پیدا کی تو پھر بھی مستقبل کا لائحہ عمل باہم مشورہ سے کریں گے۔