لاہور (جیوڈیسک) اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ کی قومی قیادت کو ہرسطح پر کروڑوں پاکستانیوں کا اعتماد حاصل ہے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنے والی اس قیادت کے خلاف ہر سازش اور غیر آئینی اور غیر قانونی حربہ ناکامی سے دوچار ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 90شاہراہ قائد اعظم پر ن لیگ لاہور ڈویژن کے صدر پرویزملک ایم این اے کی زیرصدارت موجودہ سیاسی صورتحال پر غوروخوض کے حوالے سے اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر،خواجہ احمد حسان،خواجہ سلمان رفیق ،عظمیٰ بخاری، صبا صادق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پرویز ملک نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنا اور سول نافرمانی کا اعلان بھی سازش کا حصہ تھا جو کہ ناکامی سے دوچار ہوئیں مگر وطن عزیز کو کھربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔