لاہور (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کی ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید نے اس حلقے کے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کے دوران ن لیگ اور تحریک انصاف کے علاوہ دیگر اٹھائیس امیدواروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
سیشن کورٹ میں ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید نے عمران خان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر کارروائی کی ۔ عمران خان کے وکیل کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو آگاہ کیا گیا کہ عمران خان نے این اے ایک سو بائیس میں انتخابی دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواست دے رکھی ہے۔ اس حلقے کے کسی اور امیدوار نے اس حوالے سے درخواست دائر نہیں کی۔
الیکشن ٹربیونل اس حلقے کے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کا حکم جاری کر چکا ہے ، لہذا اس حلقے سے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور عمران خان کے انتخابی ریکارڈ کی ہی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے ، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پچیس نومبر تک ملتوی کر دی۔