میاں نواز شریف عوامی لیڈر ہیں، چوہدری عبد الغفور خاں

لاہور: سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی سیاست کا محور ارض پاک کی پریشان حال عوام کو درپیش بحرونوں سے نجات دلانا اور وطن عزیز میں غریب کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عوامی لیڈر ہیں کیونکہ ان کے سابقہ دور کی جتنی خدمات ہیں وہ صرف عوام کے مسائل کے حل اور انہیں ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے پر مبنی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ حالیہ انتخابات میں پاکستانی عوام نے اپنے اس عوامی لیڈر کے ساتھ حق وفا ادا کرتے ہوئے انہیں چروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا کیونکہ وہ جانتے ہیں ان کے مسائل کا مداوا صرف میاں نواز شریف ہی کی ذات کر سکتی ہے۔