مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شعیب ادریس کی ضمانت منظور

Rana Shoaib

Rana Shoaib

فیصل آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کو پولیس اسٹیشن پر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے موقع پر رانا شعیب ادریس کے وکلاء نے اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست کی جس پر خصوصی عدالت کے جج اشتیاق احمد نے 3 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ن لیگ کے ایم پی اے کی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ ایم پی اے رانا شعیب ادریس کو 2 ماہ قبل فیصل آباد میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کو چھڑوا کر لے جانے کے الزمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔