مسلم لیگ ن نے کبھی لاٹھی اور گولی کی سیاست نہیں کی۔ راشدہ یعقوب

 PML N

PML N

لاہور : پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی لاٹھی اور گولی کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی کبھی سیاسی مخالفین سے ناجائز سلوک روا رکھا ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قیام امن کی کوشش کی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو امن کو گہوار ہ بنانا چاہتی ہے۔

ہم نے کبھی سیاسی مخالفت برائے مخالفت نہیں کی اور ماضی کے حکمرانوں کی طرح کبھی کسی بھی معاملہ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا ،نہ ہی ہماری ڈکشنری میں سیاسی مخالفت برائے مخالفت کا لفظ موجود ہے،گزشتہ عام انتخاب میں عوام نے ہمیں بھاری اکثریت سے خدمت کاموقع دیا ہے ،ہم عوام کی خدمت میںمصروف ہیں،جب تک جسم اورروح کا رشتہ برقرار ہے ہم عوام کی خد مت کرتے رہیں گے ،مسلم لیگ ن کے سیاسی مخالفین اب ہر معاملہ سیاست چمکار ہے ہیں ،عوام نے انہیںمسترد کردیا ہے وہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے نازک معاملات کو ہوادے رہے ہیں ،عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں کسی مستردٹولے کی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔