مظفر گڑھ(جیوڈیسک)مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 177 اور 178 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جمشید دستی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے لیکن وہ دوستوں کی مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔
مظفر گڑھ میں اپنی رہائش گاہ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ انہیں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد فیق نے فون پر جیت کی مبارک باد اور مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی ہے۔ سعد رفیق نے شمولیت کی دعوت دی ہے۔غریب عوام اور دوستوں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر کو اپنی شکست کا ڈر تھا اس لئے وہ ان کے مدمقابل نہیں آئیں۔جاگیردارملک نور ربانی کھر کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔ حنا ربانی کھر کو اپنی شکست کا ڈر تھا اس لئے وہ ان کے مدمقابل نہیں آئیں۔ جمشید دستی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقتدار میں رہ کر بہتر انداز میں عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے۔پیپلزپارٹی جاگیرداروں کی جماعت ہے اس لئے وہ کسی صورت پیپلزپارٹی میں واپس نہیں جائیں گے۔