میاں نواز شریف کے خطاب نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا
Posted on August 21, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : میاں نواز شریف کے خطاب نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،دہشت گردی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیںدی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر تحصیل بھمبرکے چیف آرگنائزر ڈاکٹرشکیل احمد چوہدری آف مکہال نے کیا۔
انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی 2 ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ٹیکسز ،مہنگائی ،بے روزگاری اور دہشت گردی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے قوم کو امید تھی کہ میاں نواز شریف اپنے خطاب میں دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے جامع اور واضح پالیسی دینگے لیکن ان کاخطاب صرف اور صرف ضمنی الیکشن مہم کا حصہ نظر آیا۔
میاں نواز شریف کے خطاب سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو بھی آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو اہے حکومت کرنا کسی کے بس کاکام نہ ہے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت 2 ماہ میں ہی عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔
اگر 5 سال یہی حال رہا تو پھر ملک اور عوام ک االلہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں کشمیر کی آزادی کے حوالے سے بھی کوئی موثر اور جامع پالیسی بھی نہ دے سکے جس سے کشمیری قوم کو بھی شدید مایوسی ہوئی ہے۔