ن لیگ کی قومی اسمبلی میں پانچ، پیپلزپارٹی کی تین، تحریک انصاف کی دو نشستیں

By-Elections

By-Elections

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد قومی اسمبلی کی پندرہ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، مسلم لیگ نواز نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی، پیپلز پارٹی نے تین اور تحریک انصاف نے دو، نشستیں جیتیں،مسلم لیگ ن کے امیدوار عبیداللہ شادی خیل نے سب سے زیادہ 85 ہزار 8سو 38 ووٹ حاصل کئے۔ این اے ون پشاور میں اے این پی کے غلام احمد بلور نے 36 ہزار 43 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،تحریک انصاف کے امیدوار گل بادشاہ 22 ہزار 7سو 85 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

یہ نشست چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خالی کی۔این اے تیرہ صوابی سے تحریک انصاف کے امیدوار عاقب اللہ خان نے 41 ہزار ایک سو ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جے یو آئی ف کے امیدوار مولانا عطاالحق درویش 31 ہزار 2 سو 27دوسرے نمبر پر رہے، یہ نشست کامیاب امیدوار عاقب اللہ خان کے بھائی اور سپیکر خیبرپختو نخوا اسمبلی اسد قیصر نے خالی کی۔ این اے اڑتالیس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر 48 ہزار 61 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، مسلم لیگ نون کے امیدوار اشرف گجر 40 ہزار 5 سو 66 ووٹ لے کر رنرز اپ رہے۔

یہ نشست تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے چھوڑی۔ این اے اڑسٹھ سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شفقت حیات نے 65 ہزار 4 سو 31ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، تحریک انصاف کے نذیر سوبھی 40 ہزار 5 سو 8 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، یہ نشست وزیراعظم نواز شریف نے خالی کی۔این اے اکہتر میانوالی پر مسلم لیگ ن کے عبیداللہ شادی خیل 85 ہزار 8 سو 36 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے، تحریک انصاف کے امیدوار ملک وحید 70 ہزار 4 سو 80 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ نشست چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چھوڑی،این اے تراسی فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالمنان 34ہزار ایک سو 60 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، تحریک انصاف کے فیض اللہ خان کموکہ 23 ہزار 27 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اس نشست پر ایک امیدوار قتل ہونے کے باعث الیکشن ملتوی ہو گئے تھے۔این اے ایک سو تین حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شاہد حسین خان بھٹی 78 ہزار ایک سو 28 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

تحریک انصاف کے شوکت بھٹی 67 ہزار 95 ووٹ لے کر 44 ہزار 8 سو 94 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات پر اس نشست پر الیکشن کالعدم قرار دیئے تھے۔این اے ایک سو انتیس مسلم لیگ ن کی شازیہ مبشر 44ہزار 8سو 94 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں،تحریک انصاف کے امیدوار منشا سندھو 26ہزار 27 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،یہ نشست وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے خالی کی ۔این اے ایک سو ستتر سے پیپلزپارٹی کے امیدوار نور ربانی کھر 69ہزار 246ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور آزاد امیدوار جاوید دستی 60ہزار 115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، یہ نشست ایم این اے جمشید دستی نے خالی کی ۔

این اے دوسو پینتیس سانگھڑ کی نشست پر 68ہزار 4سو 59 ووٹ لے کر شازیہ مری کامیاب ہوئیں۔ فنکشنل لیگ کے خدابخش درس 55ہزار 4سو 67 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، یہ نشست صدر فنکشنل لیگ صدرالدین راشدی نے چھوڑی۔این اے دو سو سینتیس ٹھٹھہ سے پیپلزپارٹی کی شمس النسا84ہزار 9سو8ووٹ لے کر جیت گئیں ، ریاض شیرازی 65ہزار 78ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، یہ نشست پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن نے خالی کی۔

این اے دو سو چون کراچی سے ایم کیوایم کے محمد راشد72ہزار ووٹ لے کر جیت گئے ۔پی ٹی آئی کے محمد نعیم4ہزار 5سو وو ٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اس نشست پر اے این پی کے امیدوار کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی ہوئے۔این اے دوسو باسٹھ قلعہ عبداللہ میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالقہار ودان36ہزار 2سو10ووٹ لے کر جیتے، جے یو آئی ف کے قاری محمد شیر علی 19 ہزار 7 سو 48 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، یہ نشست ایم این اے محمود خان اچکزئی نے خالی کی تھی۔