مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں ایک عوامی جماعت ہے جسکی جڑیں عوام میں بہت گہری ہیں، نوا زشریف نے اپنے عمل سے خود کوقائد اعظم کے نظریات کا سچا محافظ ثابت کیا ہے اور پوری تندہی کے ساتھ ملک و قوم کی بقاء سلامتی اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے سنیئر نائب صدر حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے نواز شریف کی سابقہ حکومتوں کو ایک بار بھی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی یہ حقیقت اب واضح ہو چکی کہ ایٹمی دھماکے کرنے والا وزیر اعظم ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے جا سکتا ہے نوا ز شریف کی موجودہ حکومت بھی ڈیڑھ کروڑ عوام کی طاقت سے بنی ہے جو لوگ چور دروازوں کے ذریعے اقتدار میں آنے کے متمنی ہیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔